"گناہگار مسافر" اور بجلی کا خوفناک تعاقب





گناہگار مسافر" کی کہانی: پہاڑی سفر میں بجلی کا پراسرار حملہ


بس پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی اچانک بجلی چمکی. اس کے قریب آئی اور واپس چلی گئی‘ابس آگے بڑھتی رہی‘اآدھ گھنٹے بعد بجلی دوبارہ آئی‘ابس کے پچھلے حصے کی طرف لپکی الیکن واپس چلی گئی‘ابس آگے بڑھتی رہی‘ابجلی ایک بار پھر آ ئی.اوہ اس بار دائیں سائیڈ پر حملہ آور ہوئیالیکن تیسری بار بھی واپس لوٹ گئی.اڈرائیور سمجھ دار تھا‘ااس نے گاڑی روکیااور اونچی آواز میں بولا’’بھائیوابس میں کوئی گناہگار سوار ہے۔ایہ بجلی اسے تلاش کر رہی ہے‘اہم نے اگر اسے نہ اتارا تو ہم سب مارے جائیں گے‘‘ابس میں سراسیمگی پھیل گئی ااور تمام مسافر ایک دوسرے کو شک کی نظروں سے دیکھنے لگے‘اڈرائیور نے مشورہ دیا.ا"سامنے پہاڑ کے نیچے درخت ہے‘اہم تمام ایک ایک کر کے اترتے ہیں ااور درخت کے نیچے کھڑے ہو جاتے ہیں‘اہم میں سے جو گناہ گار ہو گا ابجلی اس پر گر جائے گیااور باقی لوگ بچ جائیں گے"ایہ تجویز قابل عمل تھی‘اتمام مسافروں نے اتفاق کیا‘اڈرائیور سب سے پہلے اترا،ااور دوڑ کر درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا۔ابجلی آسمان پر چمکتی رہی الیکن وہ ڈرائیور کی طرف نہیں آئی.اوہ بس میں واپس چلا گیا‘ادوسرا مسافر اتراااور درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا‘ابجلی نے اس کی طرف بھی توجہ نہیں دی‘اتیسرا مسافر بھی صاف بچ گیاایوں مسافر آتے رہے‘ادرخت کے نیچے کھڑے ہوتے رہےااور واپس جاتے رہےایہاں تک کہاصرف ایک مسافر بچ گیا.ایہ گندہ مجہول سا مسافر تھا.اکنڈیکٹر نے اسے ترس کھا کر بس میں سوار کر لیا تھا.امسافروں نے اسے برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔الوگوں کا کہنا تھا:ا"ہم تمہاری وجہ سے موت کے منہ پر بیٹھے ہیں،تم فوراً بس سے اتر جاؤ"اوہ اس سے ان گناہوں کی تفصیل بھی پوچھ رہے تھے اجن کی وجہ سے ایک اذیت ناک موت اس کی منتظر تھی.امگر وہ مسافر اترنے کے لیے تیار نہیں تھاالیکن لوگ اسے ہر قیمت پر بس سے اتارنا چاہتے تھے‘امسافروں نے پہلے اسے برا بھلا کہہ کر اترنے کا حکم دیا‘اپھر اسے پیار سے سمجھایا،ااور آخر میں اسے گھسیٹ کر اتارنے لگے۔اوہ شخص کبھی کسی سیٹ کی پشت پکڑ لیتا تھا‘اکبھی کسی راڈ کے ساتھ لپٹ جاتا تھا،ااور کبھی دروازے کو جپھا مار لیتا تھا.الیکن لوگ باز نہ آئے‘اانھوں نے اسے زبردستی گھسیٹ کر اتار دیا.اڈرائیور نے بس چلا دی.ابس جوں ہیا"گناہ گار شخص "سے چند میٹر آگے گئی،ادھاڑ کی آواز آئی،ابجلی بس پر گری،ااوراتمام مسافر چند المحوں میں جل کر بھسم ہو گئے.اوہ *"گناہگار مسافر"*ادو گھنٹوں سے مسافروں کی جان بچا رہا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.