بزرگوں کی قدر کریں، کل وہ خاموش ہو جائیں گے"




بزرگوں کی صحبت کا احترام: ان کے جانے سے پہلے انہیں سننا اور محبت دینا سیکھیں



ایک دن وہ خود بخود ہی خاموش ہو جائیں گے.
انہیں آزاد چھوڑ دو،
خرچ کرنے دو،
ایک دن وہ سب کچھ تمہارے لیے ہی چھوڑ جائیں گے
انہیں نہ ٹوکا کرو کہ آپ یہ بات پہلے بھی بہت دفعہ سنا چکے ہیں،
ایک دن تم ان کی آواز سننے کے لیے ترس جاؤ گے جب وہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جائیں گے.
جتنا ہو سکے ان کی دعائیں لو،
جھک کر، پاؤں چھو کر،
ایک دن وہ خود بخود ہی ہمیشہ کے لیے تصویر بن جائیں گے،
پھر تمہارے معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا.
انہیں دوسروں کے سامنے کبھی کچھ نہ کہو،
انہیں اپنی مرضی سے کھانے دو،
ایک دن آئے گا کہ وہ کھانے کے لیے بھی نہیں آئیں گے،
خواہ تم کتنی ہی بار ان کی برسی مناؤ گے،
ان کے نام کا دوسروں کو کھلاؤ گے.
لہذا ان کی جو خدمت بھی کر سکتے ہو تو آج ہی کر لو،
ایک بار چلے گئے تو کبھی نہیں لوٹیں گے،
پھر تم عمر بھر پچھتاتے رہو گے.
بزرگ گھر کی بنیاد ہیں۔۔۔۔ یہ گھر کی چھت ہیں۔۔۔۔ان کے دم سے آپ بچوں کی طرح بے فکر ہیں۔۔۔۔۔۔یہ آپ کے لئے دعاؤں کا دروازے ان کیلیے اپنے مال کے خزانے کا موں کھول کر رکھ دو

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.