عقیدہ ختمِ نبوت کیا ہے؟
ختمِ نبوت کی اہمیت
الحمد للہ ! ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے آخری نبی ہیں۔ اسلام میں عقیدۂ ختمِ نبوت کیا ہے ؟ اور اس کی اہمیت ( Importance ) کیا ہے ؟ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ نے یہ بھی ہمیں سمجھایا ، آپ کے فرامین کا خُلاصہ ہے : جب سے احمدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں تشریف لائے ، اس وقت سے لے کر قیامت تک کوئی بھی شخص کسی بھی لحاظ سے کسی بھی زمانے میں ، ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں میں ، کائنات ( Universe ) کے کسی بھی خطّے میں کوئی نیا نبی نہیں آ سکتا۔
اور اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں : اسلام میں جس طرح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے ، اسی طرح مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو خَاتَمُ النَّبِیّٖن ماننابھی لازِم اور ضروری ہے ، جو بندہ اس عقیدے کا انکار کرے یا اس میں ذَرَّہ برابر بھی شک کرے وہ یقینی طَورپر کافِر ہے ، ملعُون ہے ، ہمیشہ ہمیشہ جہنّم میں رہے گا۔پِھر بات صِرْف اتنی ہی نہیں بلکہ جو اس مُرتَد کے غلط عقیدے کو جانتا ہو ، پِھر وہ اسے کافِر نہ جانے یا اس کے کافِرہونے میں شک
کرے ، وہ بھی کافِر ومرتَد ہے۔
ا
اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی وضاحت
خیال رہے ! اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام چوتھے آسمان پر تشریف فرما ہیں ، آپ نے ابھی تک موت کا ذائقہ نہیں چکھا ، قیامت کے قریب آپ دوبارہ دُنیا میں تشریف لائیں گے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شریعت کی تبلیغ فرمائیں گے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلام کے دُنیا میں تشریف لانے سے عقیدۂ ختمِ نبوت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ خَاتَمُ النَّبِیّٖن کا معنی ہے : مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ظُہُور کے بعد کسی کو نبوَّت نہ ملے گی ، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام پہلے کے نبی ہیں ، آپ کو نبوت پہلے سے ملی ہوئی ہے ، قیامت کے قریب جب آپ دُنیا میں تشریف لائیں گے تو اُس وقت بھی نبی ہی ہوں گے مگر ایک نبی کی حیثیت سے اپنی شریعت کی تبلیغ نہیں فرمائیں گے بلکہ اللہ پاک کے سب سے آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شریعت ہی پر عَمَل کرائیں گے ، گویا آپ حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمَّتی ہونے کی حیثیت سے تشریف لائیں گے۔
خَاتَمُ النَّبِیِّیْن“ کے 5کفریہ معانی
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ مزیدلکھتے ہیں : ( 1 ) : جو کہے : ” خَاتَمُ النَّبِیّٖن کا مطلب ہے : نئی شریعت والا نبی ، لہٰذااِسی اسلامی شریعت پر عَمَل کرنے والا نیا نبی آسکتا ہے۔“ کہنے والا کافِر ہے۔ ( 2 ) : جو ” خَاتَمُ النَّبِیّٖن “ کا معنیٰ ”نبی بِالذّات ( اصلی نبی ) “ کرے ، کافِر ہے۔ ( 3 ) : جو اس کا معنیٰ اَفْضَلُ النَّبِیّٖن ( سب نبیوں سے افضل ) بتائے ، کافِر ہے۔ ( [2] ) واضِح رہے ! ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بے شک سب نبیوں سے افضل ہیں ، مگر ” خَاتَمُ النَّبِیّٖن “ کا یہ معنیٰ کرنا کُفر ہے ( کہ اس سے قرآنی لفظ کا مفہوم بدلتا ہے ) ۔ ( 4 ) : جو کہے اس زمین پر تو نہیں مگر اَور جگہ ( مثلاً ساتوں زمینوں یاساتوں آسمانوں میں کہیں ) کوئی نبی آ سکتا ہے ، کہنے والا کافِر ہے۔ ( 5 ) : جو کہے : ”انسانوں میں نیا نبی نہیں آسکتا ، البتہ دوسری مخلوق میں اب بھی نبی آ سکتا ہے“ قائِل ( کہنے والا ) کافِر ہے۔
یاد رہے ! ”خَاتَمُ النَّبِیّٖن “ کے ایسے معنیٰ کرنے والا بھی کافِر ہے ، جو اسے کافِر نہ جانے یا اس کے کُفر میں شک کرے وہ بھی کافِر ، مرتد ، اِسلام سے خارِج ہے
ن
بوت کے جھوٹے دعویدار سے دلیل مانگناکیسا ؟
حضرت ابومنصور ماتریدی رَحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں : جو کوئی حُضُورِاکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے تو اس سے کوئی دلیل نہیں مانگی جائے گی بلکہ اس شخص کے اس دعوے کا انکار ہی کیا جائے گا کیونکہ اللہ پاک کے پیارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فرما چکے : لَا نَبِیَّ بَعْدِی یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ کے فرمان کا خُلاصہ ہے : اگر کسی نبوت کے جھوٹے دعویدار سے اس لئے معجزہ طَلَب کیا کہ یہ چونکہ جھوٹا ہے ، لہٰذا معجزہ دِکھا نہیں سکے گا جب دِکھا نہیں سکے گا تو ذلیل و رُسْوا ہو گا ، اس نِیّت سے معجزہ دِکھانے کا کہنے میں تو کوئی حرج نہیں ، البتہ اگر تحقیق کے لئے معجزہ طلب کیا کہ دیکھوں یہ معجزہ دِکھا بھی سکتا ہے یا نہیں تواس نِیّت سے جھوٹے نبی سےمعجزے کا مطالبہ کرنے والا فوراً کافِر ہو جائے گا۔
#ختم_نبوت #اسلام #عقیدہ #اہمیت #نبوت #علیہ_السلام #اعلی_حضرت
مزید معلومات کے لیے اس آرٹیکل کو شیئر کریں اور اپنے خیالات کا اظہار کمنٹس میں کریں!