ڈاکہ ڈالنے کا ارادہ اور اچانک کا انکشاف
-
جُھوٹ مُوٹ نماز پڑھنے والے ڈاکو
کہا جاتا ہے: ایک مرتبہ ڈاکوؤں کی ایک ٹیم کسی ما ل دار آدمی کے مکان میں ڈاکہ ڈالنے کی غرض سے جا گھسی، اِتفاقاً ما ل دار آدمی کی آنکھ کھل گئی، اُس نے شور مچا دیا، اَہل ِ محلّہ جاگ پڑے اور ڈاکو گھبرا کر بھاگ پڑے، محلے والوں نے اُن کا پیچھا کیا، ڈاکو آگے آگے بھاگ رہے تھے اور پیچھے پیچھے لوگ آرہے تھے۔ راستے میں ڈاکوؤں کو ایک مسجِدنظر آئی، فوراً مسجد میں داخل ہوگئے اورجھوٹ موٹ نماز پڑھنے لگے! لوگ بھی اُن کو تلاش کرتے ہوئے مسجد تک آئے، دیکھا کہ چند آدمی نماز میں مصروف ہیں ، اِن کے علاوہ مسجد میں کوئی نہیں ، کہنے لگے کہ اَفسوس! ڈاکو کہیں نکل گئے۔ چنانچہ وہ لوگ ناکام واپس لوٹ گئے۔ یہ دیکھ کر ڈاکوؤں کا سردار اپنے ڈاکو ساتھیوں سے بولا: اگر آج ہم جھوٹ موٹ نماز کی صورت نہ بناتے تو ضرور پکڑ لئے جاتے، صرف جھوٹ موٹ نماز کی صورت اِختیار کرنے کی یہ بَرَکت ہے کہ ہم ذِلَّت و رُسوائی سے بچ گئے، اگر ہم حقیقت میں نماز کو دُرُست طور پر اپنا لیں تو اللہ پاک ہمیں دوزخ کی مصیبت سے بھی بچالے گا، اِس لئے میں تو آج سے لُوٹ مار سے توبہ کرتا ہوں اور اللہ پاک کی نافرمانی کی عادَت چھوڑتا ہوں۔ اُس کے ساتھی کہنے لگے: اے ہمارے سَردار ! جب آپ نے توبہ کرلی تو پھر ہم بھی کیوں پیچھے رہیں ! ہم بھی آپ کے ساتھ توبہ میں شریک ہوجاتے ہیں۔ چنانچہ تمام ڈاکوؤں نے سچّے دِل سے توبہ کی ، اور اُن کا شمارپرہیزگارلوگوں میں ہونے لگا
کیا شان ہے پیاری نماز کی...!!
کیا شان ہے پیاری نماز کی...!! اندازہ لگائیے! اُن ڈاکوؤں نے *اللہ پاک کی رضا کے لئے نہیں بلکہ خُود کو گرفتاری سے بچانے کے لئے *باقاعِدہ نماز نہیں پڑھی بلکہ نماز جیسی صُورت اختیار کی، یعنی جیسے نماز میں قیام کرتے ہیں، رکوع اور سجدہ کرتے ہیں، انہوں نے جھوٹ موٹ میں یہ انداز اختیار کیا، چونکہ یہ مسجد میں آ گئے تھے، گرفتاری کے ڈر سے ہی سہی، جھوٹ موٹ میں ہی سہی، رَبِّ کریم کے حُضُور کھڑے تو ہو گئے تھے، بس اسی پر اللہ پاک کی رحمت جوش میں آئی اور ان ڈاکوؤں کو تَوبہ کی توفیق عطا کر دی گئی....!!
یہ یقیناً رَبِّ رحمٰن و رحیم کی عَطا ہے* جو جتنا اُس کے حُضُور حاضِر ہوتا ہے*جتنا اس کی بارگاہ میں جھکتا ہے*جتنا اس کی طرف دِل لگاتا ہے، اسے اُتنا ہی نوازا جاتا ہے۔ اس میں ہمارے لئے سبق ہے کہ جب جُھوٹ مُوٹ نماز کی شکل بنانے والوں کو رَبّ کی رحمت نے مَحروم نہ چھوڑا تو ہم اگر اللہ پاک کی رضا کے لئے، جُھوٹ مُوٹ نہیں بلکہ سَچ مُچ نماز پڑھنے کی عادَت بنائیں تو کیا کچھ کرم نوازیاں نہیں ہوں گی...!!
اللہ پاک ہمیں اچھے انداز میں نمازیں پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آئیے! اچھے انداز سے نماز پڑھنے کی برکت پر ایک واقعہ سنتے ہیں:
#نماز #توبہ #اسلامی_کہانی #اللہ_کی_رحمت #مسجد #دعا #نمازکی_اہمیت
"
"کیا آپ نے بھی نماز کی برکتیں محسوس کی ہیں؟ آج ہی اللہ کی رضا کے لئے سچی نماز پڑھنے کا عزم کریں اور اس کہانی کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ بھی توبہ اور نماز کی اہمیت کو سمجھ سکیں!"