روزہ توڑنے والی 14 چیزیں: ضروری شرعی احکام

Blogger
3 minute read
0

 

جس میں ایک شخص چمچ سے کھانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ایک سایہ دار ہاتھ اسے روک رہا ہے، جو روزے کی حفاظت کی علامت





کھانے، پینے تمباکو نوشی اور پان، شکر منہ میں موجود اشیاء مثلہ

 {۱}  کھانے ،   پینے یا ہمبستری کرنے سے روزہ جا تا رہتا ہے جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔      (بہارِ شریعت ج ۱ ص ۹۸۵ )  


 {۲}  حقہ، سگار، سگریٹ ، چرٹ وغیرہ پینے سے بھی روزہ جا تا رہتا ہے،  اگرچہ اپنے خیال میں  حلق تک دُھواں نہ پہنچتا ہو۔ (ایضاً ص۹۸۶)


 {۳}  پان یا صرف تمباکو کھانے سے بھی روزہ جا تا رہے گا اگر چِہ بار بار اس کی پیک تھوکتے رہیں ، کیوں کہ حلق میں  اُس کے  باریک اَجزا ضرور پہنچتے ہیں ۔ (اَیضاً)


 {۴}  شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو منہ میں  رکھنے سے گھل جا تی ہیں مُنہ میں  رکھی اورتھوک نگل گئے ، روزہ جا تا رہا۔( اَیضاً)




دانتوں سے خون نکلنے کا حکم

 {۵} دانتوں کے  دَرمیان کوئی چیز چنے کے  برابر یا زیادہ تھی اُسے کھا گئے یا کم ہی تھی مگر منہ سے نکال کر پھر کھا لی تو روزہ ٹوٹ گیا۔ (دُرِّ مُخْتَار ج۳ص۴۵۲)


 {۶}  دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اُترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر یا کم تھا مگر اُس کا مزا حلق میں  محسوس ہواتوروزہ جا تا رہا اور اگر کم تھا اور مزا بھی حلق میں  محسوس نہ ہوا تو روزہ نہ گیا۔  (ایضاًص۴۲۲)


 {۷}  روزہ یاد رہنے کے  باوجود حُقنَہ([1]) لیا۔ یا ناک کے  نتھنوں سے دواچڑھائی روزہ جا تا رہا ۔    (عالمگیری ج۱ ص۲۰۴)


 {۸}  کلی کررہے تھے بلا قصد (یعنی بغیر ارادے کے ) پانی حلق سے اُتر گیا یا ناک میں  پانی چڑھایا اور دِماغ کو چڑ ھ گیا روزہ جا تا رہا مگرجبکہ روزہ دار ہونا بھول گیا ہوتو نہ ٹوٹے گا اگرچہ قصداً(یعنی جا ن بوجھ کر)  ہو۔یوں ہی روزے دار کی طرف کسی نے کوئی چیز پھینکی وہ اُس کے  حلق میں  چلی گئی توروزہ جا تا رہا۔       (عالمگیری ج۱ص۲۰۲)




نیند میں کھانے یا پینے کا معاملہ

 {۹} سوتے میں  (یعنی نیند کی حالت میں  )  پانی پی لیا یا کچھ کھالیا، یامُنہ کھلا تھا، پانی کا قطرہ یا بارِش کا اوْلا حلق میں  چلاگیاتوروزہ جا تا رہا۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۹۸۶،  جوہرہ ج۱ ص۱۷۸)


}  دُوسرے کا تھوک نگل لیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ میں  لے کر نگل لیا تو روزہ جا تا رہا۔ (عالمگیری  ج۱ص ۲۰۳)


 {۱۱} جب تک تھوک یا بلغم منہ کے  اندر موجود ہواُسے نگل جا نے سے روزہ نہیں جا تا، بار بارتھوکتے رہنا ضروری نہیں ۔


 {۱۲}  منہ میں  رنگین ڈَورا وغیرہ رکھاجس سے تھوک رنگین ہوگیا پھر تھوک نگل لیا روزہ جا تا رہا۔ (اَیضاً)




آنسو یا پسینہ نگلنے کا مسئلہ

 {۱۳}  آنسو منہ میں  چلاگیا اور نگل لیا ، اگر قَطْرہ دو قَطْرہ ہے تو روزہ نہ گیا اور زیادہ تھا کہ اُس کی نمکینی پورے مُنہ میں  محسوس ہوئی تو جا تا رہا ۔ پسینے کا بھی یہی حُکم ہے۔(اَیضاً)


 {۱۴}  پاخانے کا مَقام باہَر نکل پڑا تَو حکم ہے کہ کپڑے سے خوب پونچھ کر اُٹھے کہ تری بالکل باقی نہ رہے۔اوراگر کچھ پانی اُس پر باقی تھا اور کھڑا ہوگیا کہ پانی اندرکو چلاگیا تَو روزہ فاسدہو(یعنی ٹوٹ)  گیا ۔ اِسی وجہ سے فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ روزہ دار اِستنجا (یعنی پانی سے پاکی حاصل)  کرنے میں  سانس نہ لے۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۹۸۸، عالمگیری ج۱ص۲۰۴)


#روزہ #فقہ #اسلامی_احکام #رمضان #روزی_کی_حفاظت #مسائل_روزہ
  • روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟
  • روزہ توڑنے والی چیزیں
  • سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
  • کلی کرتے ہوئے روزہ ٹوٹنے کا حکم
  • روزے میں حقنہ لگانے کا شرعی حکم
  • دانتوں سے خون نکلنے پر روزے کا مسئلہ

  • روزہ: بے حساب اجر اور خصوصی انعامات کی عظیم بشارت
  • سحری و افطاری کے مسنون اعمال 
  • ماہِ رمضان میں روزے کی نیت کے 20 مدنی پھول 

  • اگر آپ کو اس موضوع پر مزید وضاحت درکار ہے تو کمنٹس میں بتائیں یا مزید اسلامی احکام کے لیے ہمارا بلاگ سبسکرائب کریں!"




    ایک تبصرہ شائع کریں

    0تبصرے

    Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

    #buttons=(Accept !) #days=(20)

    Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
    Accept !