ماہِ رمضان میں روزے کی نیت کے 20 مدنی پھول

Blogger
0

 

ایک مسلمان شخص ہاتھ اٹھا کر نیت کر رہا ہے، پس منظر میں چاند اور ایک خوبصورت مسجد موجود ہے جو روحانی ماحول کو ظاہر کر رہی ہے۔


روزے کی نیت اور اس کا بیان




   روزے کی نیت کا صحیح وقت اور اہمیت

 {۱}  ادائے روزئہ رَمضان اور نذر معین (یعنی مقرر کردہ منت) اور نفل کے  روزوں کیلئے نیت کا وَقت غروبِ آفتاب کے  بعد سے ضَحوَۂ کُبْریٰ یعنی نصف النہارِ شرعی سے پہلے پہلے تک ہے اِس پورے وَقت کے  دَوران آپ جب بھی نیت کرلیں گے یہ روزے ہوجا ئیں گے۔ (دُرِّمُختار و رَدُّالْمحتار ج۳ص۳۹۳)




نیت: دل کے ارادے کا نام ہے

 {۲}  نیت دِل کے  اِرادے کا نام ہے زَبان سے کہنا شرط نہیں ، مگر زَبان سے کہہ لینا مستحب ہے اگر رات میں  روزئہ رَمضان کی نیت کریں تو یوں کہیں :  نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرْضِ رَمَضان۔


            ترجمہ : میں  نے نیت کی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے  لئے کل اِس رَمضان کا فرض روزہ رکھوں گا ۔


 {۳}  اگر دن میں  نیت کریں تو یوں کہیں :  نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ ھٰذاالْیومَ لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرضِ رَمَضان۔


            ترجمہ : میں  نے نیت کی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے  لئے آج اِس رَمضان کا فرض روزہ رکھوں گا۔   (جَوْہَرہ ج۱ص۱۷۵)




عربی اور مادری زبان میں نیت کرنے کا حکم

 {۴}   عربی میں  نیت کے  کلمات ادا کرنے اُسی وَقتنیت شمار کئے جا ئیں گے جبکہ اُن کے  معنیٰ بھی آتے ہوں ،  اور یہ بھی یاد رہے کہ زَبان سے نیت کرنا خواہ کسی بھی زَبان میں  ہواُسی وَقت کار آمد ہوگا جبکہ اُس وقت دِل میں  بھی نیت موجود ہو۔ (اَیضاً)


 {۵}   نیت اپنی مادَری زَبان میں  بھی کی جا سکتی ہے،  عربی میں  کریں خواہ کسی اور زَبان میں  ،   نیت کرتے وَقت دِل میں  اِرادہ موجود ہونا شرط ہے،  وَرنہ بے خیالی میں  صِرف زَبان سے رَٹے رَٹائے جملے ادا کرلینے سے نیت نہ ہو گی۔ ہاں زَبان سے رَٹی ہوئی نیت کہہ لی مگر بعد میں  نیت کیلئے مقررہ وَقت کے  اندر دِل میں  بھی نیت کرلی تواب نیت صحیح ہے۔ (رَدُّالْمحتار ج۳ص۳۳۲)  




رات میں کی گئی نیت کا دن میں کیا اثر ہوگا؟

 {۶}  اگر دِن میں  نیت کریں تو ضروری ہے کہ یہ  نیت کریں کہ میں  صبح صادق سے روزہ دار ہوں ۔اگر اِس طرح نیت کی کہ اب سے روزہ دار ہوں صبح سے نہیں ، تو روزہ نہ ہوا۔ (جَوْہَرہ ج۱ص۱۷۵ و رَدُّالْمحتار ج۳ص۳۹۴)


 {۷}  دِن میں  وہ نیت کام کی ہے کہ صبح صادِق سے نیت کرتے وَقت تک روزے کے  خلاف کوئی امر(یعنی معاملہ)  نہ پایا گیا ہو۔ البتہ صبح صادِق کے  بعدبھول کر کھاپی لیا یا جماع کرلیا تب بھی نیت صحیح ہوجا ئے گی۔ (مُلَخَّص از  رَدُّالْمحتارج۳ص۳۶۷)


 {۸}  آپ نے اگر یوں نیت کی کہ  ’’ کل کہیں دعوت ہوئی تَو روزہ نہیں اور نہ ہوئی تو روزہ ہے ‘‘ ۔یہ نیت صحیح نہیں ،  آپ روزہ دار نہ ہوئے۔ (عَالمگِیری ج۱ص۱۹۵)


 {۹}  ماہِ رَمضان کے  دِن میں  نہ روزے کی نیت کی نہ یہ کہ  ’’ روزہ نہیں  ‘‘  اگرچہ معلوم ہے کہ یہ رَمَضانُ الْمبارَک کا مہینا ہے تو روزہ نہ ہوگا۔    (عَالمگِیری ج۱ص۱۹۵)


 {۱۰} غروبِ آفتاب کے  بعد سے لے کر رات کے  کسی وَقت میں  بھی نیت  کی پھر اِس کے  بعد رات ہی میں  کھایاپیا تو نیت نہ ٹوٹی ، وہ پہلی ہی کافی ہے پھر سے نیت کرنا ضروری نہیں ۔ ( جَوْہَرہ  ج۱ ص۱۷۵)


 {۱۱}   آپ نے اگر رات میں  روزے کی نیت تو کی مگر پھر راتوں رات پکا اِرادہ کر لیا کہ  ’’ روزہ نہیں رکھوں گا ‘‘ تو اب وہ آپ کی ، کی ہوئی نیت جا تی رہی ۔اگر نئینیت نہ کی اور دِن بھر روزہ دار وں کی طرح بھوکے  پیاسے رہے تو روزہ نہ ہوا۔  (دُرِّمُختار ج۳ص۳۹۸)




روزہ توڑنے کی نیت کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

روزہ توڑنے کی نیت کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

 {۱۲}  دَورانِ نماز کلام (بات چیت)  کی نیت تو کی مگر بات نہیں کی تو نماز فاسد نہ ہوگی۔اِسی طرح روزے کے  دَوران توڑنے کی صرف نیت  کر لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جب تک توڑنے والی کوئی چیز نہ کرے ۔  (جَوْہَرہ ج۱ ص ۱۷۵)




کیا سحری کھانا روزے کی نیت کے برابر ہے؟

 {۱۳}  سحری کھانا بھی نیت ہی ہے خواہ ماہِ رَمضان کے  روزے کیلئے ہو یا کسی اور روزے کیلئے مگر جب سحری کھاتے وَقت یہ اِرادہ ہے کہ صبح کو روزہ  نہ رکھوں گا تو یہ سحری کھانانیت نہیں ۔ ( اَیضاً ص۱۷۶)  

 



کیا ہر دن کے لیے الگ نیت کرنا ضروری ہے؟

 {۱۴}  رَمَضانُ الْمبارَک کے  ہر روزے کے  لئے نئی نیت ضروری ہے ۔ پہلی تاریخ یا کسی بھی اور تاریخ میں  اگر پورے ماہِ رَمضان کے  روزے کی نیت کر بھی لی تو یہ نیت صرف اُسی ایک دن کے  حق میں  ہے ، باقی دِنوں کیلئے نہیں ۔  ( اَیضاً )




منت، نفل اور قضا روزوں کی نیت کے احکام

 {۱۵}  ادائے رَمضان اور نذرِ معین اور نفل کے  علاوہ باقی روزے مَثَلاً قضائے رَمضان اور نذر غیرمعین اور نفل کی قضا اور نذر معین کی قضا اور کفارے کا روزہ اور تَمَتُّع کا روزہ اِن سب میں  عین صبح چمکتے (یعنی ٹھیک صبح صادق کے )  وَقت یا رات میں  نیت کرنا ضروری ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ جو روزہ رکھنا ہے خاص اُسی مخصوص روزے کی نیت کریں ۔ اگر اِن روزوں کینیت دِن میں  (یعنی صبحِ صادِق سے لیکر ضَحوۂ کُبریٰ سے پہلے پہلے) کی تو نفل ہوئے پھر بھی اِن کا پورا کرنا ضروری ہے ، توڑیں گے تو قضا واجب ہوگی،  اگر چہ یہ بات آپ کے  علم میں  ہو کہ میں  جو روزہ رکھنا چاہتا تھا یہ وہ روزہ نہیں ہے بلکہ نفل ہی ہے۔ (دُرِّمُختَار ج۳ص۳۹۳)




روزے کی نیت میں اگر شک ہو تو کیا کریں؟

 {۱۶}  آپ نے یہ گمان کرکے  روزہ رکھا کہ میرے ذِمے روزے کی قضا ہے، اب رکھنے کے  بعد معلوم ہوا کہ گمان غلط تھا۔اگر فوراًتوڑدیں تو کوئی حرج نہیں ، البتہ بہتریہی ہے کہ پورا کر لیں ۔ اگر معلوم ہونے کے  فوراً بعد نہ توڑا تو اب لازِم ہوگیااسے نہیں توڑسکتے اگر توڑیں گے تو قضا واجب ہے۔ (رَدُّالْمُحتَارج۳ص۳۹۹)


 {۱۷}  رات میں  آپ نے قَضا روزے کی نِیَّت کی،  اگر اب صبح شروع ہو جا نے کے  بعدا ِسے نَفْل کرنا چاہتے ہیں تو نہیں کرسکتے ۔ (ایضاً ص۳۹۸) ہاں راتوں رات نیت تبدیل کی جا  سکتی تھی۔


 {۱۸}  دَورانِ نماز بھی اگر روزے کی نیت کی تو یہ نیت صحیح ہے۔ (دُرِّمُختَارو رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۹۸)




کیا ہر دن کے لیے الگ نیت کرنا ضروری ہے؟

 {۱۹} کئی روزے قضا ہوں تو نیت میں  یہ ہونا چاہیے کہ اُس رَمضان کے  پہلے روزے کی قضا، دوسرے کی قضا اور اگر کچھ اِس سال کے  قضا ہوگئے کچھ پچھلے سال کے  باقی ہیں تو یہ نیت ہونی چاہئے کہ اِس رَمضان کی قضا اور اُس رَمضان کی قضا اور اگر دِن اور سال کو معین(یعنیFix)  نہ کیا،  جب بھی ہوجا ئیں گے۔ (عالَمگیری ج۱ص۱۹۶)


 {۲۰}  مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ نے رَمضان کا روزہ رکھ لینے کے  بعدقصداً (یعنی جا ن بُوجھ کر )  توڑ ڈالا تھا توآپ پر اِس روزے کی قضا بھی ہے اور (اگر کفارے کی شرائط پائی گئیں تو)   ساٹھ روزے کفارے کے  بھی ۔اب آپ نے اِکسٹھ روزے رکھ لئے قضا کا دِن  معین (fix )   نہ کیا تو اِس میں  قَضا اور کفَّارہ دونوں ادا ہوگئے۔(ایضاً)



روزے کی نیت

رمضان میں نیت

نیت کا وقت

نیت کے احکام

روزہ اور نیت




مزید اسلامی رہنمائی اور رمضان کے احکام کے لیے ہمارا مکمل مضمون پڑھیں اور دوسروں سے بھی شیئر کریں۔


رمضان کے روزے چھوڑنے کی وعید | حدیث میں سخت سزا کا بیان
روزہ: بے حساب اجر اور خصوصی انعامات کی عظیم بشارت


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !