آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر سب کچھ نہیں
سٹریس مینجمنٹ کے کچھ زریں اصول:
آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر سب کچھ نہیں.
. اپنا دن کا پلان بنائیں.
. اپنا کام صبح جلد شروع کریں.
. اپنا مساج کریں.
. اپنا موازنہ کسی سے نہ کریں اللہ پاک نے آپ کو سب سے جدا پیدا کیا ہے۔
. اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائیں.
. اپنی اہم اشیاء کی کاپی یا بیک اپ اپنے پاس محفوظ رکھیں.
. اپنے اہم امور کو لکھ لیں.
. اپنے پاس ایک ڈائیری رکھیں اور اس میں لکھتے رہیں.
. اپنی پسند کی خوشبو سونگھیں.
. اپنی ترجیحات کا تعین کریں.
. اپنے دوستوں کو سلام کریں اور گلے لگائیں.
. اپنے کام سے جلد واپس آ جائیں.
. اپنی کامیابیوں اور خوبیوں کو شمار کریں
. اپنی نیند پوری کریں.
. اپنے والدین سے گپ شپ لگائیں.
. اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں.
. اگلے دن کی تیاری رات کو کرکے سوئیں.
. ایک پودا لگائیں اور اس کو درخت بنائیں.
. ایک وقت میں کسی ایک کام پر غور کریں.
. بارش میں چلیں.
. ببل گم چبائیں.
. بہتر کے لیے کوشش کریں نہ کہ کاملیت کے لیئے.
. پر اعتماد رہیں.
. نئی اشیاء کی خریداری پر پرانی اشیاء سے جان چھڑائیں.
. تمباکو نوشی چھوڑ دیں.
. ٹال مٹول سے بچیں.
8. جو کام آپ نہیں کر سکتے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہے, تو اس کے لیے "نہ" کر دیں.
. چابیوں کا ایک فالتو گچھا بنوا کے پاس رکھ لیں.
. شور مچانے سے مکمل پرہیزکریں.
. خود پہ یقین رکھیں.
. خود سے پیار کریں.
.باشعور دوست بنائیں.
. دوسروں سے مدد حاصل کریں.
. دوسروں کو معاف کریں.
. دوسروں کی حوصلہ آفزائی کریں.
. سادگی اختیار کریں.
. سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں.
. سوشل میڈیا سے دور رہیں.
. سیر کو جائیں.
. شکر گزار رہیں.
. صبر سے کام لیں.
. عاجز رہیں.
. غسل اور کنگھی کریں.
. غور فکر کریں.
. دن کے کھانے کے بعد کچھ سستا لیں.
. کچھ وقت روشنی میں گزاریں.
. کسی جاہل سے بحث نہ کریں, اس سے آپ کو پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔
. کسی کی کوئی مشکل دور کریں.
. کھلا اور ہوادار لباس پہنیں.
. کوئی کھیل کھیلیں.
. حمد ونعت شریف پڑھیں .
. گہری سانس لیں.
. مثبت سوچیں.
. مطالعہ کریں.
. نماز پڑھیں.
. ہائیکنگ پہ جائیں.
. ہر چیز ترتیب سے رکھیں.
. ہر چیز کا روشن پہلو دیکھیں.
. ہر غم عارضی ہے, حتی کہ ہر چیز۔
. ہر کام اعتدال سے کریں.
. ہمیشہ مسکرائیں.
. ورزش کریں.
. وقت کا مؤثر استعمال کریں.
. یاد رکھیں پریشانیاں آپ کو مضبوظ بنانے کے لیے آتی ہیں, ان کا مقابلہ کریں۔