اللہ کی راہ میں دیا ہوا ایک ہزار اور اس کا معجزانہ صلہ: رزق کی فراوانی کا ایمان افروز واقعہ

اللہ کی راہ میں دیا ہوا ایک ہزار اور اس کا معجزانہ صلہ: رزق کی فراوانی کا ایمان افروز واقعہ
اللہ کی راہ میں دیا ہوا ایک ہزار اور اس کا معجزانہ صلہ: رزق کی فراوانی کا ایمان افروز واقعہ



       

اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی برکت: ایک ہزار دینے کے بعد ایک لاکھ کا معجزہ


مجھے اچانک کہیں سے ایک لاکھ روپے ملے یہ ایک لاکھ معجزانہ طور پر ایک دوست دے گیا کہ تم یہ پیسے رکھ لو میں نے کہا لیکن کیوں؟
کہتا ویسے ہی میرے پاس پڑے تھے تو سوچا تمہیں دے آؤں شاید تمہارے کام آجائیں کہنے لگا میں کافی دنوں سے تمہیں یہ پیسے دینا چاہتا تھا لیکن وقت نہیں مل رہا تھا مجھے وجہ سمجھ نہیں آرہی تھی یہ کیوں پیسے دے رہا ہے
خیر اس کے بے حد اصرار پر میں نے پیسے لے لئے اور گھر بھیج دیے کیونکہ پچھلے 6 ماہ سے میں پاکستان اپنی والدہ اور بیوی بچوں کو پیسے نہ بھیج سکا تھا پیسے بھیجنے کے بعد امی کو فون کیا یہ بتانے کے لئے کہ آپکو ایک لاکھ روپے بھیجیں ہیں 2 دن تک بینک سے لیں آئیں یہ سن کر والدہ نے زارو قطار رونا شروع کر دیا
میں نے پوچھا امی جی کیا ہوا؟
فون پر سسکیوں کی آواز سن کر پریشان ہوگیا پھر پوچھا امی جی کیا ہوا؟ 
ماں کے حلق سے آواز نہ نکلتی تھی بڑی مشکل سے روتے ہوئے بس یہی کہہ پائیں کہ بے شک وہی رازق ہے وہی وہ دینے والا ھے وہی انتظام کرتا ہے اور روتی جاتیں
جب کچھ صبر آیا تب امی جان کہنے لگی کہ بتاؤ تمہارے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے تم تو فارغ ہو
میں نے بتایا کہ ایک دوست گھر آکر دے گیا ہے یہ الفاظ سننے تھے کہ ماں نے پھر رونا شروع کر دیا مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ آخر ماجرا کیا ھے؟ 
ماں کے رونے کا سبب پوچھا کہ امی آپ رو کیوں رہی ہیں؟ 
کچھ تو بتائیں
تو کہنے لگی کہ 15 دن پہلے مسجد سے چند لوگ آئے تھے کہ مسجد کی تعمیر میں کچھ حصہ ڈالیں
میں نے ایک ہزار روپے دینے کا وعدہ کرلیا تھا لیکن پیسوں کا انتظام نہیں ہورہا تھا گھر میں تقریبا فاقے چل رہے تھے
لیکن میں نے نیت کی تھی کہ جو بھی ہوجائے ایک ہزار مسجد کی تعمیر میں لازمی دینا ہے ابھی 10 منٹ پہلے وہ لوگ آئےتھے تو میں نے اپنی ساری جمع پونجی جو بڑی مشکل سے 1000 بنے ان کو دے دیے اور ابھی دروازے سے واپس لوٹتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ اب خدا سے تجارت کرلی اب رزق کا سامان وہ کرے گا
اور 10 منٹ بھی نہیں گزرے تمہارا فون آگیا کہ ایک لاکھ روپے بھیجیں ہیں امی روتی جا رہی تھی اور کہتی جاتی بے شک خدا کی راہ میں دینے والوں کو وہ اور بڑھا کر دیتا ھے اس واقعہ نے میرا توکل اور بڑھا دیا کہ خدا کیسے رزق کا سامان کرتا ہے
کسی کے آگے ہاتھ بھی پھیلانے نہیں دیتا وہ ستار ہے پردہ پوشی بھی کرتا ہے
اور آزما بھی لیتا ہے کہ کون ہے جو تنگی کی حالت میں راہ خدا میں خرچ کرتا ہے
بے شک وہ بڑا غفور الرحیم ہے اس کے کرم کی کوئی انتہاء نہیں
جو آپ نے اللہ پاک کی راہ میں خرچ کیا ہو گا 
لیکن آپ کا خریدا ہوا میٹیریل جب تب دین کے لئےاستعمال ہوتا رہے گا آپ کے لئے مسلسل اجر میں اضافہ کا سبب بنتا رہے گا 
اس سے بڑی اللہ تعالی سے کیا تجارت ہو سکتی ہے ،پھر دیر اور سوچنا کیوں؟
پھر یہ خرچ فلسطین کے بہن بھائیوں کے لیے ہو۔۔ یا مسجد مدرسے کے لیے ہو۔۔ یا کسی بھی ضرورت مند کے لیے ہو۔۔۔ تھوڑا ہی سہی مگر اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔۔۔ کیونکہ یہ تو اللہ پاک کے ساتھ تجارت ہے۔۔۔ جس میں کوئی نقصان کا شائبہ بھی نہیں۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.