میلاد شریف کی برکت سے شفا: حضرت میاں غلام حیدر رحمۃ اللہ علیہ کا کراماتی واقعہ

میلاد شریف کی برکت سے شفا: حضرت میاں غلام حیدر رحمۃ اللہ علیہ کا کراماتی واقعہ
میلاد شریف کی برکت سے شفا: حضرت میاں غلام حیدر رحمۃ اللہ علیہ کا کراماتی واقعہ

 

میلاد شریف کی برکت سے بیماری سے شفا: حضرت میاں غلام حیدر رحمۃ اللہ علیہ کا فیضان


حضرت میاں غُلام حیدر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بلوچستان کے ایک بزرگ ہوئے ہیں ، ان کا ایک مرید  ( Devotee )  تھا ، اس کا نام تھا : جمعہ۔ ڈھاڈر شہر ( City )  کا رہنے والا تھا ، اسے عُلَمائے کرام کے لکھے  ہوئے میلاد نامے پڑھنے کا بہت شوق تھا۔ ایک مرتبہ حضرت میاں غُلام حیدر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کسی کام سے ڈھاڈَر شہر تشریف لائے ، آپ کےسارے  مُرید آپ سے ملنے کے لئے حاضِر ہوئے مگر جمعہ نامی شخص نہ آیا ، میاں صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے معلومات  ( Information )   لیں  تو پتا چلا وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے بیمار ہے اور اس کے پاؤں سُوکھ چکے ہیں ، چَل پھر نہیں سکتا۔ میاں صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُسے بُلوایا  اور فرمایا : آج رات میلاد نامہ پڑھو ! اللہ پاک خیر فرمائے گا۔ مرید نے پِیر کے فرمان پر لَبَّیْک کہا اور پُورے یقین کے ساتھ ساری رات میلاد شریف پڑھتا رہا ،  اللہ پاک نے اس پر کرم فرمایا ، صبح کے وقت جب اس نے اُٹھنا چاہا تو عَصَا کے سہارے خُود ہی اُٹھ گیا ، میلاد شریف پڑھنے کی برکت سے اُسے شِفَا مِل گئی اور وہ خُود اپنے پیروں پر چل کر گھر پہنچا۔


جس وقت کوئی مَرحَلہ دُشوار آگیا                                                             اُس وقت کام سیِّدِ ابرار آگیا


برسِیں گھٹائیں رحمتوں کی جھوم جھوم کر           رحمت سراپا جب مرا سردار آگیا


اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! الحمد للہ ! ماہِ مبارک ، ماہِ نُور ، یعنی ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل چونکہ حُضُور پُر نُور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ باسَعَادت کا مہینا ہے ، اس لئے اس ماہِ مبارک کے تشریف لاتے ہی پیارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے دیوانوں میں خوشی کی لہر  ( Wave of Happiness ) دوڑ جاتی ہے ، بوڑھا ہو یا جوان ہر حقیقی مسلمان گویا دِل کی زبان سے بول اُٹھتا ہے :


نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیعُ الاوّل

سوائے اِبلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیا ں منا رہے ہیں


اللہ پاک ہمیں اس مبارک مہینے کی برکتیں نصیب فرمائے * ہم بھی جشنِ وِلادت کی خوشی میں چراغاں کریں * گھر سجائیں * گلیاں سجائیں * خوب تلاوتِ قرآن کریں * درودِ پاک کی کثرت کریں * ذِکْرِ محبوب کی محفلیں سجائیں * گُنَاہوں سے بچتے ہوئے * شریعت کے دائرے میں رہ کر خُوب دُھوم دھام سے میلاد منائیں * یہ سب اِخْلاص کے ساتھ * اللہ و رسول کی رضا کے لئے کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَریْم ! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.