عقلمند غلام لڑکی کے جوابات: آزادی اور انصاف کی کہانی

 

عقلمند غلام لڑکی کے جوابات: آزادی اور انصاف کی کہانی
عقلمند غلام لڑکی کے جوابات: آزادی اور انصاف کی کہانی


ایک بادشاہ کا چیلنج اور غلام لڑکی کے گہرے جوابات


پرانے زمانے کے ایک بادشاہ نے غلاموں. کے بازار میں ایک غلام لڑکی دیکھی جس کی بہت زیادہ قیمت مانگی جا رہی تھی.*.


بادشاہ نے لڑکی سے پوچھا:

`آخر تم میں ایسا کیا ہے جو سارے بازار سے تمہاری قیمت زیادہ ہے؟`

 لڑکی نے کہا: 

`بادشاہ سلامت یہ میری ذہانت ہے جس کی قیمت طلب کی جا رہی ہے.`


بادشاہ نے کہا:

`اچھا میں تم سے کچھ سوالات کرتا ہوں. اگر تم نے درست جواب دئے تو تم آزاد ہو لیکن اگر جواب نہ ہوا تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا.`

لڑکی آمادہ ہو گئی تب بادشاہ نے پوچھا :

`سب سے قیمتی لباس کونسا ہے.؟`

`سب سے بہترین خوشبو کونسی ہے.؟`

`سب سے لذیذ کھانا کونسا ہے.؟`

`سب سے نرم بستر کونسا ہے.؟`

 اور `سب سے خوبصورت ملک کونسا ہے.؟`


لڑکی نے غلاموں کے بازار کے تاجر سے کہا:

میرا گھوڑا تیار کرو کیونکہ میں آزاد ہونے لگی ہوں. 

پھر پہلے سوال کا جواب دیا. 


🔖 *سب سے قیمتی لباس کسی غریب کا وہ لباس ہے جس کے علاوہ اس کے پاس کوئی دوسرا لباس نہ ہو. یہ لباس ہر سردی گرمی عید تہوار پر چلتا ہے*


🔖 *سب سے خوبصورت خوشبو ماں کی ہوتی ہے بھلے وہ مویشیوں کا گوبر ڈھونے والی مزدور ہی کیوں نہ ہو اس کی اولاد کیلئے اس کی خوشبو سے بہترین کوئی نہ ہو گی.*


🔖 *سب سے بہترین کھانا بھوکے پیٹ کا کھانا ہے. بھوک ہو تو سوکھی روٹی بھی لذیذ لگتی ہے.*


🔖 *دنیا کا نرم ترین بستر بہترین انصاف کرنے والے کا ہوتا ہے. ظالم کو ململ و کمخواب سے آراستہ بستر پر بھی سکون نہیں ملتا.*

یہ کہہ کر لڑکی گھوڑے پر بیٹھ گئی.

 بادشاہ جو مبہوت یہ سُن رہا تھا اچانک اس نے چونک کر کہا:

لڑکی تم نے ایک سوال کا جواب نہیں دیا. 

*سب سے خوبصورت ملک کونسا ہے.؟*


لڑکی نے کہا: بادشاہ سلامت...!!!

🔖 *دنیا کا سب سے "خوبصورت ملک وہ ہے جو آزاد ہو. جہاں کوئی غلام نہ ہو اور جہاں کے حکمران 'ظالم اور جاہل' نہ ہوں."*


*لڑکی کے اس آخری جواب میں انسانیت کی ساری تاریخ کا قصہ تمام ہوتا ہے.*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.