بچوں کے اغواء میں خوفناک اضافہ – والدین کے لیے ضروری احتیاط

Blogger
0
ایک بچہ سڑک کنارے کھلونا پکڑے کھڑا ہے، جبکہ پس منظر میں ایک مشکوک سائے جیسی شخصیت اغواء کے خطرے کی علامت کے طور پر نظر آ رہی ہے۔






بچوں کے اغواء کی بڑھتی وارداتیں: والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی

 بچوں کے اغواء کے واقعات میں ایک بار پھر بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ابھی خبر دیکھی کراچی پیرآباد کے علاقے میں کم عمر بچے کو اغواء کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ اغواء کار کو عوام نے دھر لیا۔ مجھ سے اکثر انٹرویوز میں صحافی سوال پوچھتے ہیں کہ کیا اب بھی انسانی اسمگلنگ ہوتی ہے۔۔؟  تو میرا جواب ہوتا ہے کہ جی بالکل ہوتی ہے۔بلکہ اب تو مختلف شکلوں میں ہورہی ہے۔  آج کل کے واقعات زندہ مثالیں ہیں۔ 




سوشل میڈیا اور عوامی تعاون – ایک امید کی کرن

گزشتہ ہفتے ہمارے محلے میں دو ننھے بچے ملے تھے۔لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹس چلائیں،مسجدوں میں اعلانات کروائے۔۔ بچے کے ورثاء ہمارہ مسجد آئے بچوں کو وصول کرکے جانے لگے ۔ میں نے فوراً رکنے کا کہا اور انکی چند تصاویر بنائیں۔ حفاظتی طور پر یہ تصاویر بنائیں تاکہ اگر خدانخواستہ کوئی اور ہوں گے تو کل کو پکڑ میں آسکیں گے۔۔۔بچے بہت چھوٹے تھے وہ تو کسی کو بھی ابا یا دادا بول سکتے تھے۔ ان بچوں کے متعلق ایک دوست نے بھی پوسٹ لگائی تھی۔ میں نے کمنٹ کیا کہ ورثاء مل چکے ہیں۔ دوروز بعد اس دوست کی کال آئی کہ دو خواتین آئی ہیں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ بچے ہمارے ہیں، کس کے پاس ہیں۔ میں نے انکو تصویر بھیجی کہ یہ لوگ لینے آئے تھے بچے نے اس بوڑھے آدمی کو دادا کہا تو لوگوں نے بچہ انکو دےدیا۔ کچھ روز قبل کسی تھانے میں اسی طرح سے ایک غیر آدمی کسی گمشدہ بچے کا وارث بن کر گیا اور بچے کو لے گیا تھا۔آخری اطلاعات تک انکی تلاش جاری تھی۔ اسی طرح کراچی میں ایک مدرسے میں قرآن خوانی کے بہانے بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنائی گئی اور بندہ پکڑا گیا۔ کراچی گارڈن کے علاقے سے دو بچے لاپتہ ہوئے تھے جنکا شاید اب تک کوئی پتہ نہیں چلا۔ 




بچوں کی حفاظت کیسے یقینی بنائیں؟

آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے محلے کے بچوں کا بھی خیال رکھیں۔ کسی پڑوسی کے بچے کو کسی اجنبی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھیں تو یہ مت سوچیں کہ وہ اپنے کسی رشتے دار کے ساتھ جارہا ہوگا۔ آپ فوراً روکیں اور پوچھیں۔ ط




اپنی کمیونٹی میں حفاظتی اقدامات کریں

 اداروں کی جس قدر زمہ داری ہے اتنی آپکی اور میری بھی ہے۔ بچوں کی بہت زیادہ حفاظت کریں یہ کاروبار پھر سے بہت بڑھ چکا ہے۔ یہ پوسٹ اپنی احباب تک پہنچائیں




#بچوں_کی_حفاظت #اغواء #کراچی #انسانی_اسمگلنگ #والدین_ہوشیار #محفوظ_بچپن #سوشل_میڈیا_مدد




بچوں کے اغواء

کراچی میں بچوں کا اغواء

بچوں کی حفاظت کے طریقے

انسانی اسمگلنگ کیا ہے

والدین کے لیے حفاظتی تدابیر

بچوں کے لیے سیفٹی ٹپس




اگر آپ کے علاقے میں کوئی مشکوک سرگرمی ہو رہی ہے، تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں اور بچوں کی حفاظت کے لیے یہ معلومات شیئر کریں!"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !