نُورانی پہاڑ اور ماہِ رجب کی فضیلت

Blogger
0

 

ماہِ رجب کا چاند اور نُورانی پہاڑ کا روحانی منظر۔







نُورانی پہاڑ کا حیرت انگیز واقعہ


ایک بار اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت عیسیٰ رُوحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کا گزر ایک جگمگاتے نورانی پہاڑ پر ہوا۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا : یا اللہ پاک! اس پہاڑ کو بولنے کی طاقت عطا فرما۔ اللہ پاک نے آپ کی دُعا قبول فرمائی۔ چنانچہ وہ پہاڑ بول پڑا : اے رُوحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام!آپ کیا چاہتے ہیں؟ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : اپنا حال بیان کر (یعنی تُو نورانی کیوں ہے؟ اپنے جگمگانے کی وجہ بتا)۔ پہاڑ نے عرض کیا : میرے اندر ایک آدمی رہتا ہے (اسی کی بدولت میں جگمگا رہا ہوں)۔ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے دوبارہ اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا : یا اللہ پاک! اس آدمی کو مجھ پر ظاہِر فرما دے۔ آپ کی یہ دُعا بھی قبول ہوئی ، فوراً ہی وہ پہاڑ پھٹ گیا اور اس میں سے چاند سا چہرہ چمکاتے ہوئے ایک نیک آدمی ظاہر ہوا۔ اس نیک آدمی نے اپنا حال بیان کرتے ہوئے عرض کیا : میں اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کا اُمّتی ہوں ، میں نے اللہ پاک سے دُعا کی ہوئی ہے کہ وہ مجھے اپنے پیارے اور آخری نبی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بعثت مبارک تک زندہ رکھے تاکہ میں اُن کی زیارت بھی کروں اور ان کا اُمَّتی بننے کا شرف بھی حاصِل کرو۔ الحمد للہ! میں تب سے اس پہاڑ میں رِہ کر اللہ پاک کی عبادت کر رہا ہوں۔ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس نیک آدمی کی گفتگو سُن کر بارگاہِ اِلٰہی میں عرض کیا : یااللہ پاک! کیا رُوئے زمین پر اس شخص سے بڑھ کر بھی کوئی تیرے ہاں عزّت والا ہے؟ اللہ پاک نے فرمایا : اے عیسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام)! اُمَّتِ محمدی میں سے جو ماہِ رجب کا ایک روزہ رکھ لے ، وہ میرے نزدیک اس سے زیادہ مُکَرَّم (یعنی عزّت والا)ہے۔




رَجَبُ الْمُرَجَّب کی دعا اور فضیلت


الحمد للہ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد ہو چکی ہے ، رَجَب بہت بابرکت اور عِزت و حُرمت والا مہینا ہے ، جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں : رجب شریف کا مہینا آتا تو اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  یہ دُعا کیا کرتے : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان  اے اللہ پاک! تُو ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچادے۔


آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں 

اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

مِرْآۃُ الْمَنَاجِیْح ، جلد : 2 ، صفحہ : 330 پر ہے : اس دُعائے مصطفےٰ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) کا مطلب یہ ہے کہ  اے اللہ پاک! رجب میں ہماری عبادتوں میں برکت دے اور شعبان میں خشوع و خضوع عطا کر اور رمضان کو پانا ، اس میں روزے رکھنا ، راتوں کو عبادت کرنا نصیب فرما۔رجب بیج بونے کا مہینا ہے!!


  صُوفیائے کرام فرماتے ہیں : رجب بیج بونے کا مہینا ہے ، شعبان پانی دینے کا اور رمضان المبارک فصل کاٹنے کا مہینا ہے ، رجب میں نوافِل میں خوب کوشش کرو! شعبان میں اپنے گناہوں پر آنسو بہاؤ اور رمضان میں اللہ پاک کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو!


صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد




 “ رَجَب “  اللہ پاک کا مہینا ہے

ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رَجَبٌ شَہْرُ اللہِ وَ شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِی یعنی رجب اللہ پاک کا مہینا ہے ، شعبان میرا مہینا ہے اور رمضان  میری اُمَّت کا مہینا ہے۔


رَجَب کا احترام: ایک غیر مسلم کے ایمان لانے کا واقعہ

اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ رُوحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کے دور مبارک کا واقعہ ہے کہ ایک شخص مُدَّت سے کسی عورت پر عاشق تھا ، ایک بار اُس نے اپنی معشوقہ پر قابُو پالیا۔ اسی دوران اُس نے لوگوں کی ہلچل محسوس کی ، اس سے اُس نے اندازہ لگایا کہ لوگ چاند دیکھ رہے ہیں چنانچہ اس نے عورت سے پوچھا : لوگ کس مہینے کا چاند دیکھ رہے ہیں؟ عورت نے کہا : رَجَب کا۔ یہ شخص حالانکہ غیر مسلم تھا مگر رَجَب شریف کا نام سنتے ہی رَجَب کی تعظیم میں فوراً الگ ہو گیا اور گندے کام سے باز رہا۔ اس کا یہ عَمَل اللہ پاک کی بارگاہ میں مقبول ہو گیا ، چنانچہ اللہ پاک نے حضرت عیسیٰ رُوح اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکم دیا کہ ہمارے فُلاں بندے کی ملاقات کو جاؤ! حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اس کی ملاقات کو تشریف لے گئے اور اسے اللہ پاک کا حکم اور اپنی تشریف آوری کا سبب ارشاد فرمایا ، یہ سنتے ہی اس غیر مسلم کا دِل نُورِ اسلام سے جگمگا اُٹھا اور اس نے فوراً اسلام قبول کر لیا۔


سُبْحٰنَ اللہ! دیکھی آپ نے رَجَب شریف کی بہاریں! رَجَبُ المُرَجَّب کی تعظیم کر کے جب ایک غیر مسلم کو ایمان کی دولت نصیب ہو گئی تو جو مسلمان ہو کر رَجَبُ الْمُرَجَّب کا احترام کرے گا اس کو نہ جانے کیا کیا انعام ملیں گے...!!




حرمت والے مہینے اور ان کا احترام


 رَجَب ، ذیقعدہ ، ذی الحج اور مُحَرَّم یہ 4 حُرْمت والے مہینے ہیں ، اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :


اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌؕ-ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ ﳔ فَلَا تَظْلِمُوْا فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ   (پارہ : 10 ، سورۂ توبہ : 36)          


ترجمہ : بیشک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب میں بارہ مہینے ہیں جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے ، ان میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں۔ یہ سیدھا دین ہے تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو۔

اس آیتِ کریمہ میں بتایا گیا کہ اللہ پاک کے ہاں قمری سال (Lunar Year) کے مہینے 12 ہیں ، ان 12 مہینوں میں 4 مہینے رجب ، ذیقعدہ ، ذی الحج اور محرم بڑے ہی عِزت والے ہیں ، ان میں گُنَاہ کرنا سخت جُرم ہے اور ان میں نیکی کا ثواب بہت زیادہ ہے ، لہٰذا اے مسلمانو! یُوں تو      گُنَاہ کبھی بھی نہیں کرنا ، البتہ ان 4 حُرْمت والے مہینوں میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ گُنَاہوں سے بچتے رہو۔




#نورانیپہاڑ #ماہ_رجب #اسلامی_واقعات #رجب_کی_دعا #حرمت_والے_مہینے




نُورانی پہاڑ

ماہِ رجب کی دعا

حرمت والے مہینے

اسلامی واقعات

رجب میں عبادت




نماز کی اہمیت اور غفلت کا انجام

قادیانی قبر کا واقعہ: عبرت انگیز حقائق

دماغی سانچہ: سجدے کے اثرات اور سکون کی حقیقت"




ابھی رَجَب کی دعا پڑھیں اور اس مبارک مہینے کی فضیلت سے فیضیاب ہوں۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !