بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں جاتا
حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ سلطانِ دوجہان، شہنشاہِ کون و مکان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالی شان ہے : ’’ جس روزہ دار نے بھول کر کھایا پیا وہ اپنا روزہ پورا کرے کہ اُسے اللہ عَزَّوَجَلَّنے کھلایا اور پلایا۔ ‘‘ ( مسلم ص۵۸۲ حدیث ۱۱۵۵ )
{۱} بھول کر کھایا، پیا یا جماع کیا روزہ فاسد نہ ہوا، خواہ وہ روزہ فرض ہو یا نفل۔ (دُرِّمُخْتار ، رَدُّ المحتار ج۳ص۴۱۹)
روزہ دار کو بھول کر کھاتا پیتا دیکھے تو کیا کرے
{۲} کسی روزہ دار کو اِن اَفعال میں دیکھیں تو یاد دِلانا واجب ہے، ہاں روزہ دار بہت ہی کمزور ہو کہ یاد دِلانے پر وہ کھانا چھوڑدے گا جس کی وجہ سے کمزوری اِتنی بڑھ جا ئے گی کہ اِس کیلئے روزہ رکھنا ہی دُشوار ہوجا ئے گااور اگر کھالے گا تو روزہ بھی اچھی طرح پُورا کرلے گا اور دیگر عبادَتیں بھی بخوبی اداکرسکے گا(اور چونکہ بھول کر کھاپی رہا ہے اِس لئے اِس کا روزہ تو ہو ہی جا ئے گا) لہٰذا اِس صورت میں یاد نہ دِلانا ہی بِہتر ہے۔(بہارِ شریعت ج۱ص۹۸۱) بعض مشائخِ کرام (رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام ) فرماتے ہیں : ’’ جو ان کو دیکھے تو یاد دِلادے اور بوڑھے کو دیکھے تو یاد نہ دِلانے میں حَرج نہیں ۔ ‘‘ مگر یہ حُکم اکثر کے لحاظ سے ہے کیونکہ جوان اکثر قوی (یعنی طاقتور ) ہوتے ہیں اور بوڑھے اکثر کمزور۔ چنانچہ اَصل حُکم یہی ہے کہ جوانی اور بڑھاپے کو کوئی دَخل نہیں ، بلکہ قوت وضعف (یعنی طاقت اور کمزوری) کا لحاظ ہے لہٰذا اگر جوان اِس قَدَر کمزور ہوتو یاد نہ دِلانے میں حرج نہیں اور بوڑھا قوی (یعنی طاقتور) ہو تو یاد دِلانا واجب ہے۔ ( رَدُّ الْمُحتَار ج۳ص۴۲۰ )
روزے کی حفاظت اور عبادات کی روحانیت
{۲۰} غیبت کی توروزہ نہ گیا۔اگر چہ غیبت سخت کبیرہ گناہ ہے، قراٰنِ مجید میں غیبت کرنے کی نسبت فرمایا: ’’ جیسے اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا۔ ‘‘ اور حدیث پاک میں فرمایا: ’’ غیبت زِنا سے سخت تر ہے۔ ‘‘ (مُعجَم اَوسَط ج۵ص۶۳حدیث۶۵۹۰) غیبت کی وجہ سے روزے کی نورانیت جا تی رہتی ہے ۔ (بہارِشریعت ج۱ص۹۸۴)
{۲۱} جنابت (یعنی غسل فرْ ض ہونے) کی حالت میں صبح کی بلکہ اگرچہ سارے دِن جُنُب (یعنی بے غسل) رہا روزہ نہ گیا۔ (دُرِّ مُخْتار ج۳ص۴۲۸) مگر اتنی دیر تک قصداً (یعنی جا ن بُوجھ کر) غسل نہ کرنا کہ نَماز قَضا ہوجا ئے گناہ و حرام ہے ۔ حدیثِ شریف میں فرمایا: ’’ جس گھر میں جُنُب ہو اُس میں رَحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ ‘‘
#روزہ #اسلامی_احکام #فقہ_حنفی #رمضان #اسلام #دینی_معلومات #روزے_کے_احکام
رمضان کے روزے چھوڑنے کی وعید | حدیث میں سخت سزا کا بیان
روزہ: بے حساب اجر اور خصوصی انعامات کی عظیم بشارت
جہنم کا سب سے ہلکا عذاب: نماز کی اہمیت اور غفلت کا انجام
روزہ: بے حساب اجر اور خصوصی انعامات کی عظیم بشارت
جہنم کا سب سے ہلکا عذاب: نماز کی اہمیت اور غفلت کا انجام
مزید مستند دینی معلومات کے لیے ہمارا بلاگ وزٹ کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔